ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ

    صحت، تحفظ اور ماحول دوستی پوری دنیا کو صاف ستھرا اور محفوظ بنارہی ہے

    ہیلتھ،سیفٹی اور انوائرنمنٹ

    ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ اینگرو انرجی لمیٹڈ کی اہم اقدار میں سے ہیں۔ اینگرو انرجی میں ہم اس بات کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں کہ مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر ہمارے ملازمین اور ہمارے آپریشنز، دونوں ہی خطرے میں ہوں گے۔ اس اہم سبب کی بدولت،ہم اپنے ملازمین کو،خاص طورپر مینوفیکچرنگ سائٹس پر محفوظ ترین حفاظتی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں جبکہ ہم اپنے ماحولیاتی فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی باخبر اور مستعد رہتے ہیں۔

    اس مقصد کے پیش نظر ہم نے دنیا کے مایہ ناز ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹل مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ اشتراک عمل کررکھا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے

    secmc

    • ہمارے تمام آپریشنز کوئینز لینڈ مائننگ سسٹمز، DuPont & ISO سے تصدیق شدہ ہیں (ISO-45001, ISO-14001, ISO-9001).
    • SECMC بھی نیشنل سیفٹی کونسل، امریکہ کا ممبر ہے۔

    epql

    • EPQL سائٹ کو گرین آفیس کے طورپر WWFکی تصدیق حاصل ہے۔
    • EPQLپلانٹ سائٹ کو DuPoint کی جانب سے 3.58کی ریٹنگ حاصل ہے،جس سے EPQL اینگرو کا واحد ذیلی ادارہ بنتا ہے جس نے اپنے کمرشل آپریشن کے ڈھائی سال کے اندر یہ سرٹیفکیشن حاصل کی ہے۔
    • EPQLکو نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (NPO)، وزارت صنعت، حکومت پاکستان کی جانب سے ویئر ہاؤس مینجمنٹ کے لیے 5-Sسرٹیفکیشن سے نوازا گیاہے۔
    • کمپنی ISO-14001اور OHSAS-18001کے معیاروں پر باقاعدہ عمل درآمد کرتی ہے۔
    • 2019میں EPQLکو برٹس اسٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے موثر ایسٹ مینجمنٹ کے لیے ISO 55001:2014سرٹیفکیشن سے نوازا گیا، اس طرف یہ گروپ کا پہلا ذیلی ادارہ بنتا ہے جس کو یہ سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے۔

    eptl

    ڈوپونٹ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم - 3.0 اسکور حاصل کیا

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.