press releases
    April 17, 2020

    اینگرو پاور جین قادر پور کی جانب سے راشن بیگز کا عطیہ

    کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے دوران ضلعی حکام کی مدد کیلئے جاری کوششوں میں حصہ ڈالتے ہوئے اینگرو پاور جین قادر پور لمیٹیڈنے اسسٹنٹ کمشنرگھوٹکی محمد شہاب اسلم کی موجودگی میں گھوٹکی برادری کے 1000خاندانوں میں پینتالیس لاکھ مالیت کے راشن بیگزبطور عطیہ فراہم کردیئے۔ہر راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں اور کھانے پینے کی ضروری اشیاء سمیت صحت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں تاکہ لوگوں کو روزانہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی محمد شہاب اسلم نے کہا کہ مقامی حکام کی امداد کوششوں میں ای پی کیو ایل جیسی کمپنیوں کا شامل ہونا نہایت ہی خوش آیند ہے۔ اس سے لاک ڈاؤن میں مقامی لوگوں کو یقینی طور پر مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کڑے وقت میں مقامی لوگوں کو مدد فراہم کرنے پر ای پی کیو ایل کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ای پی کیو ایل کی سی ای او شہاب قادر نے کہا کہ ہم گھوٹکی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی ذمہ داریا نبھانے کیلئے پر عزم ہیں۔کرونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے، علاقے میں صحت کی دیکھ بھال اور سفائی ستھرائی کی کوششوں میں ہم ضلعی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضع رہے کہ ای پی کیو ایل کی کی پیرنٹ کمپنی اینگرو انرجی لمیٹیڈ حکومت سندھ کے قائم کردہ کرونا ایمرجنسی فنڈ میں 50ملین روپے عطیہ دینے کا اعلان کرچکی ہے۔کمپنی کی جانب سے عطیہ کئے گئے فنڈز اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داؤد کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے خدمات اور کیش کی صورت میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    For more information, please contact:

    Shamikh Ahmed | Manager Marketing & Communications | Engro Energy Limited | 0302-8275133 | s.ahmed@engro.com

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.