press releases
    April 14, 2020

    کرونا کے خلاف جنگ:اینگرو انرجی کی جانب سے سندھ حکومت کیلئے 50ملین روپے کا عطیہ

    کراچی15اپریل2020: اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو انرجی نے کرونا کے خلاف جنگ کو موثٗر طرانداز سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کو 50ملین روپے عطیہ دے دیا۔اینگرو انرجی کی جانب سے دیا گیا یہ عطیہ اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داؤد کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت انہوں نے چند روز پیشترکرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے خدمات اور کیش کی صورت میں ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے یہ امداد وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان اور اینگرو انرجی کے سی ای او احسن ظفر سیدکی موجودگی میں دی گئی۔

    اس موقع پرخیالات کا اظہار کرتے ہوئے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔Covid-19ہم میں سے اکثر لوگوں کی زندگیوں میں آنے والا سب سے سنگین عالمی بحران اورصحت کیلئے بڑا خطرہ ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کیلئے ہمارابطو رقوم متحد ہونا نہایت ضروری ہے۔میں لوگوں کی حفاظت اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مدد فراہم کرنے پرسندھ حکومت کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔

    اینگرو انرجی لمیٹڈ کے سی ای او احسن ظفر سید نے بھی سندھ حکومت کی کاوشو ں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اینگرو انرجی حکومتِ سندھ اور اس سے وابستہ اداروں کی کاوشوں کی معترف ہے جو کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے مستقل جدو جہد کررہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اس امداد کے ذریعے ہم صوبائی حکومت اور اس سے وابستہ اداروں کے تحت جاری یہ جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ اینگرو کے چیئر مین حسین داؤداور داؤد ہرکولیس گروپ وائرس کے خلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔

    For more information, please contact:

    Shamikh Ahmed | Manager Marketing & Communications | Engro Energy Limited | 0302-8275133 | s.ahmed@engro.com

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.