وقار زکریا پاکستان اور پورے ریجن میں توانائی اور ماحولیاتی مینجمنٹ کا 40سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی پیشہ ورانہ ترجیح میں کاروباری منصوبہ بندی اور لائحہ عمل کا تعین، توانائی کی پیداواراور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی منصوبہ بندی، بجلی کی قیمت کا تعین، طلب سے متعلق پیش گوئی اور توانائی کے پروجیکٹس کا ماحولیاتی جائزہ شامل رہے ہیں۔نجی شعبے کے فرمز کے ساتھ،انہوں نے بجلی کے شعبے، اور آئل وگیس انفراسٹرکچر پروجیکٹس میں بہت گہری وابستگی رکھی ہے جس میں نظریاتی منصوبہ بندی، انجینئرنگ اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے امور شامل ہیں۔انہوں نے پلاننگ کمیشن، توانائی کی وزارتوں، سرکاری یوٹیلٹیز،ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی مدد کی ہے اور نجی شعبے میں توانائی کے انفراسٹرکچر کی تیاری، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کے ساتھ توانائی کے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کی تیاری میں بھرپور مدد کی ہے۔انہوں نے1990میں ہیگلر بیلی پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے تمام تنظیمی امور کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔وہ ہمالین وائلڈ لائف پروجیکٹ کے قیام میں معاون رہے،یہ ایک این جی او ہے جو نیشنل پارکس کے قیام اور محفوظ مقامات کے انتظام میں کمیونٹیز اور حکومت کی معاونت کرتی ہے۔
وہ امریکہ کے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT)سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر او رماسٹرز ڈگریز کے حامل ہیں۔انہوں نے 2008میں اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔