سید منظور حسین زیدی

    چیف ایگزیکٹیو آفیسر

    • اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ

    منظورحسین،سابقہ انویسٹمنٹ بینکنگ گرو نے 5سال قبل اینگرو برانڈ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2014سے اینگرو انرجی بزنس کے ساتھ وابستہ رہے ہیں جہاں پر انہوں نے اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کے سی ایف او کے طورپر خدمات انجام دی ہیں۔چیف فنانشل آفیسر کے طورپر ان کے تین سالہ کیریئر میں، انہوں پروجیکٹ کے فنانشل کلوز کے لیے اہم کردار اد ا کیا۔ پروجیکٹ کے فنانشل لیڈ کے طورپر، منظور نے مذاکرات کی سربراہی کی اور تمام مالی شرائط اور دستاویزات کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا۔انہوں نے اہم پروجیکٹ کے دستاویزی معاملات میں اہم کردار اداکیا جس میں PPA،IA،CSAوغیرہ اور ٹیرف(نرخ) کا جائزہ اور قبولیت جیسے اہم امور شامل تھے۔فنانشل کلوز کے بعد، سی ایف او کی ذمہ داری کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹیم کو کمرشل معاملات کے لیے تیار کیا اور EPCکنٹریکٹر سے متعلق تمام کمرشل معاملات کے لیے فوکل پوائنٹ کے طورپر خدمات انجام دیں۔2018میں، انہیں اینگرو انرجی میں جنرل مینیجر، بزنس ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں انہوں نے اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈکے کمرشل معاملات کے ساتھ تھر میں نئے کاروباری اقدامات کے امور کو دیکھنا بھی شروع کیا۔ اگست 2019میں پروجیکٹ کے CODکے بعد انہیں اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنایا گیا۔

    بینکاری میں سرمایہ کاری کے 11سالہ تجربہ کے ساتھ تھر پروجیکٹ سے طویل وابستگی کے سبب منظور حسین پروجیکٹ کی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور بہتر انداز میں حل کرنے سے متعلق بہتر انتظام چلانے کی مہارت رکھتے ہیں۔پروجیکٹ فنانسنگ سے متعلق بینکنگ انویسٹمنٹ کے سابقہ تجربہ کے ساتھIPPsفنانسنگ، قرض کی منظوریوں اور کیپٹل مارکیٹ کے وسیع تجربے کی بدولت منظور حسین سونپی گئی ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.