محمد وسیم

    جنا ب محمد وسیم اس وقت حکومت سندھ کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ) کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں تقریباً 27سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب محمد وسیم نے وفاق اور صوبے میں مختلف عہدوں پراہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

    اس ذمہ داری سے قبل، جناب وسیم حکومت سندھ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، ہوم ڈپارٹمنٹ اور فنانس ڈپارٹمنٹ میں چیف سیکریٹری کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان او ر یو اے ای میں کونسلر فار ویلفیئر اور لیبر کے طورپر بھی کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سوشل ویلفیئر، ٹرانسپورٹ،ایگری کلچر، صوبائی الیکشن اٹھارٹی وغیرہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وفاقی سطح پر، انہوں نے واپڈا میں فنانس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طورپر بھی کام کیا ہوا ہے۔وسیم نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن (فنانس) میں ماسٹرز کی ڈگری کے ساتھ یونیورسٹی آف کراچی سے میتھ میٹیکل اکنامکس اینڈ ڈیولپمنٹ اکنامکس میں اسپشلائزیشن کے ساتھ ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.