محمد سلمان برنی

    ڈائریکٹر

    • سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی

    سلمان برنی اس وقت سند ھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ تھل لمیٹڈ اور ایگر ی آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ ز میں شمولیت کے ساتھ گلیکسو اسمتھ کلائن ایران لمیٹڈ میں وائس پریزیڈنٹ جنرل مینیجر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ماضی میں وہ فارن انویسٹرز چیمبر کے صدر، گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور گلیکسو اسمتھ کلائن افغانستان لمیٹڈ کے وائس پریزیڈنٹ کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

    سلمان برنی نے اپنے کیریئر کا آغاز آئی سی آئی سے کیا اور وہاں کئی بزنسز میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں، جس میں افریقہ اور مڈل ایسٹ کے لیے ریجنل پرسونل مینیجراور ایگرو کیمیکلز وسیڈز کے لیے جنرل مینیجر کے طورپر خدمات انجام دینا شامل ہیں۔

    جناب سلمان برنی کیمبرج سے اکنامکس میں ڈگری رکھتے ہیں اور وہ آکسفورڈ اورکیمبرج سوسائٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی بھی تھے۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.