خالد منصور

    خالد منصور 20مئی 2013سے حب پاور کمپنی لمیٹڈ (Hubco)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے۔ وہ کیمیکل انجینئرنگ میں امتیازی اور اعزازات سے لبریز ڈگری رکھتے ہیں۔ منصور حبکو کے ذیلی ادارے، لاریب انرجی لمیٹڈ کے چیئر مین بھی ہیں۔وہ انرجی اور پیٹروکیمیکل سیکٹرز میں 32سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں بڑے پیمانے کے پروجیکٹس کی تیاری، تعمیل،مینجمنٹ اور آپریشنز کی اہم ذمہ داریوں کو نبھا چکے ہیں۔

    جناب منصور ماضی میں الجیریاعمان فرٹیلائزر کمپنی(AOA)میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل وہ اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ(EPQL)، اینگرو پاورجن لمیٹڈ (EPL)اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC)کے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

    جناب منصور اینگرو اور Essoکیمیکلز کینیڈا کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ اینگرو کارپوریشن، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو پولی مر اور کیمیکلز لمیٹڈ، اینگروپاورجن قادر پور لمیٹڈ، اینگرو پاورجن لمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اینگرو فوڈز (پرائیویٹ)لمیٹڈ،اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر اور ماضی قریب میں وہ اینگرو پاور جن لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دی ہیں۔ حال ہی میں جناب منصور نے SECMCکے بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا ہے۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.