غیاث خان

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    • اینگرو انرجی لمیٹڈ

    غیاث خان اینگرو کارپوریشن کے چوتھے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ 2016 کے آخر میں بورڈ کا حصہ بننے سے لیکر اب تک، غیاث خان اینگرو کی منصوبہ بندی، روایت، اور عالمی رسائی کی تشکیل نو کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ غیاث خان نے بورڈ کے دیگر ممبرز کے ساتھ مل کراینگرو کارپوریشن کا ایسا مضبوط مرکزی بیانیہ پیش کیا ہے جس سے آنے والے سالوں میں ادارے کے مستقبل کے طرز عمل کی وضاحت ہوتی ہے۔

    اینگرو کو غیاث خان کی رہنمائی میں اب تک سینکڑوں کامیابیاں حاصل ہوچکی ہیں۔انہوں نے پیٹروکیمیکل سیکٹر میں کارپوریشن کے نئے عزائم پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اینگرو پولیمر اور کیمیکلز میں ترقی کے کئی اقدامات اٹھارکھے ہیں اس کے ساتھ گرین فیلڈ پروجیکٹس،توانائی کے تمام اثاثہ جات کے انتظامی امور کو یکجا کردیا ہے، طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت ایک پلیٹ فارم کی تشکیل سے توانائی کی مجموعی ویلیو چین میں سرمایہ کاری کی ہے، اپنے دیرینہ شراکت دار،رائل ووپاک کے ساتھ تعلق کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں اینگرو ایلنجی میں شامل کیا ہے، ان کی رہنمائی میں اینگرو ایگزمپ ایگر ی پروڈکٹس کے رائس بز نس کی شاندار کارکردگی بھی قابل ذکر ہے جس نے 2018 میں پہلی مرتبہ ٹاپ ایکسپورٹر ایوارڈاپنے نام کیا۔مزید براں ان کی صدارت میں، اینگرو تھر پاور پلانٹ نے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کرتے ہوئے قومی گرڈ کو 660میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے اپنے وعدے کی تکمیل کی جبکہ اینگرو ایلنجی نے ان کی رہنمائی میں LNG ٹرمینلز کے درمیان تیز ترین 200 شپ ٹو شپ ٹرانسفرز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔بعد ازاں سماجی اور معاشی شمولیت حاصل کرنے کے لیے رابطے کی اہمیت پر بھرپور یقین کے پیش نظر، غیاث خان نے انفرا شیئر کے قیام میں اپنا حصہ ملایا۔ انفرا شیئر کا قیام ملک میں کنیکٹیوٹی کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینا ہے اوراس سلسلے میں ملک کے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کو عمل میں لایا جاچکا ہے۔

    غیاث خان اینگرو میں مختلف قسم کی جدید تبدیلیاں لارہے ہیں جس میں ہیومن ریسورسز میں ایسی مثبت تبدیلی شامل ہے جو ٹیلنٹ مینجمنٹ، ڈیولپمنٹ اور انعامات کے ساتھ مراعات کی پوری منصوبہ بندی کو یکسر بدل کررکھ دے۔ اس سلسلے میں، اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کا قیام،غیاث کی محنتوں کا نتیجہ ہے جہاں موثر لیڈرز کی تیاری کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے۔مزید براں، غیاث خان اینگرو کے OneSAP اقدام کی نگرانی بھی کررہے ہیں جس میں پورے گروپ کو ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے مستقبل میں ڈیجیٹل فیوچرکے لیے بنیاد ڈالی جاسکے۔ان کی رہنمائی میں، شاندار کاروباری ماحول کے قیام، اپنے ملازمین کی صلاحیتوں کی مزید بہتر کرنے پر سرمایہ کاری، کارپوریٹ گورننس کی اعلیٰ اقدارکو اپنانے اور کام کی جگہ پر ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کے اصولوں پر کاربند رہنے کی ستائش کے طورپراینگرو نے کئی عالمی اور مقامی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔

    ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے سابق سی ای او، یہ ایک انٹر پرائز کمپنی ہے جو انہوں نے2001 میں بانی شراکت دار کے طورپر قائم کی اور 2015 تک اسی کمپنی کے ساتھ منسلک رہے، غیاث خان نے اپنی بھرپور کوششوں سے اس کمپیوٹر مینوفیکچرر کو سسٹم انٹی گریٹر تک اور بعد ازاں ٹیکنالوجی کی حامل ڈجیٹل سروسز کمپنی تک پہنچاتے ہوئے 1900 ملازمین کی حامل ایک بڑی کمپنی بنادیا۔ان باکس کے ساتھ اپنے آخری سال میں، اس کمپنی کو مقامی طلب کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہونے کا اعزازملا۔غیاث خان نے داؤدہرکولس کے ساتھ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طورپر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

    اس وقت، غیاث خان اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو پولیمراینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، انفرا شیئر (پرائیویٹ) لمیٹڈاور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے بورڈز کے چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے ایم بی اے کی ڈگر ی حاصل کررکھی ہے۔

    غیاث خان ہانگ کانگ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے جونیئر برج ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 2015 میں ا نہوں نے کراچی گولف کلب میں امیچوئر سنگلز چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.