فاروق برکت علی
فاروق نے 2020میں چیف فنانشل آفیسر کے طورپر اینگرو انرجی لمیٹڈ کو جوائن کیا۔ اس سے قبل وہ پاکستان کے بہت بڑے ادارے اینگرو کارپوریشن اور DHکارپوریشن کے ذیلی ادارے میں وائس پریزیڈنٹ فنانس کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وائس پریزیڈنٹ فنانس کے طورپر وہ اینگرو کارپوریشن کے مختلف امور کے ساتھ ذیلی اداروں کی کارکردگی،گروپ ٹریژری اور سرمایہ کاروں سے تعلقات کے امور کی نگرانی بھی کرتے تھے۔فاروق 2017سے اینگرو کارپوریشن کے ساتھ منسلک ہیں اس ے قبل وہ اینگرو پاورجن قادر پور اور اینگرو ایگزامپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
فاروق پیشہ کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے یہ ڈگری حاصل کی اور وہ کراچی میں پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (PwC)کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔وہ تقریباً 2دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں مختلف فنانس اور کمرشل ذمہ داریاں انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔فاروق نے 2002میں ریکٹ بینکیزر کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2013میں اینگرو کارپوریشن کو جوائن کرنے سے قبل وہ 2007میں شیل پاکستان می شمولیت اختیار کرچکے تھے۔اپنے کیریئر کے دوران فاروق نے میگا پروجیکٹس کی فنانسنگ، ERPپرتعمیل اور انضمام وحصول کے امور کی نگرانی کے ساتھ مختلف پروجیکٹس کا انتظام سنبھال چکے ہیں۔فاروق نے 2019میں EESLکے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طورپر شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ EESLکی بورڈ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔