اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ

    سرسبز وشاداب پاکستان کے لیے ماحول دوست توانائی

    اینگرو انرجی لمیٹڈ کے زیر ملکیت اور ماتحت اینگرو انرجی قادر پور لمیٹڈ 217 میگا واٹ کاحامل ایک کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے اور پاکستان میں پہلا ماحول دوست پلانٹ ہے جو پریمیئٹ گیس کے استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی کرنے میں معاون ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت، 127میگا واٹ (جی ای)کی گیس ٹربائن، 100 میگا واٹ (جی ای) کی اسٹیم ٹربائن لگائے گئے ہیں۔یہ پاکستان کا گیس پر چلنے والا واحد انڈپینڈنٹ پاور پروجیکٹ ہے جو متعین مدت کے اندر اپنی تکمیل کو پہنچا۔اینگرو انرجی قادر پور لمیٹڈ اکتوبر 2014 میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہواجب 25فیصد شیئرز پیش کئے گئے۔اس وقت اینگرو انرجی قادر پور لمیٹڈ کا 69 فیصد اینگر و انرجی کے ذریعے اینگرو کارپوریشن کی ملکیت میں ہے جبکہ باقی ماندہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)اور ملازمین کے زیر ملکیت ہے۔

    یہ پروجیکٹ اس اعتبار سے منفرد ہے کہ یہ سلفر گیس استعمال کرتا ہے جو تقریباً ایک دہائی سے قادر پور گیس فیلڈ سے تلف کی جارہی تھی۔یہ اس سلفر کو الیکٹرک پاور میں تبدیل کرتا ہے۔ توانائی کی اس تبدیلی سے ضایع کی جانے والی گیس کو کام میں لانے کے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ ملا۔ یہ پلانٹ 1+1+1 کنفگیوریشن والا ڈوئل فیول سے چلنے والا کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے جو 123 میگا واٹ گیس ٹی ٹربائن، 400 ٹن فی گھنٹہ ہیٹ ریکوری اسٹیم جنریٹر اور 110 میگا واٹ اسٹیم ٹربائن کا حامل بھی ہے۔ پلانٹ پریمیئٹ گیس کو بنیادی فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو بیک اپ فیول کے طورپر استعمال کرتا ہے۔ ماضی میں ضایع ہونے والی گیس کا استعمال اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ پلانٹ کو منفرد اور ملک میں کم سے کم خرچ والے تھرمل پاور پلانٹس میں سے ایک بناتا ہے۔

    مستقبل کے حوالے سے،اینگرو انرجی قادرپور لمیٹڈ ملک کو روشن کرنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لیے ملک کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاریوں کو بڑھا نے، ماحول کی حفاظت، جدت کی ترویج کے ساتھ متعلقہ آبادیوں میں مستحکم تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔

    اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ ایسٹ مینجمنٹ اسٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ (BSI)کے لیےISO 55001:2014سرٹیفائیڈ ادارہ ہے، اس اعزاز سے ذیلی ادارے کو گروپ میں یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی کمپنی ہونے کا مرتبہ حاصل ہوتا ہے ۔

    نظریہ

    اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی قدر میں اضافے کے ساتھ سستی بجلی اور مستحکم آپریشنز کویقینی بنانا

    مقصد

    ایسے پلانٹ آپریشنز اور مینٹننس کے امور انجام دینا جس میں ملازمین کی مہارتوں اور مقامی وسائل کے استعمال سے قومی گرڈ کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی ہو، جبکہ صحت، تحفظ اور ماحول کے مثبت، مستحکم اور مناسب قیمت کے طریقے کو فوقیت ملے۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز

    اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، 2خودمختار ڈائریکٹرز اور 6نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مبنی ہے۔ بورڈ پر یہ مجموعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کے معاملات مہارت اور دیانت کے ساتھ چلانے کو یقینی بنائے۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.