جائزہ

    پاکستان کو روشن کرنے کا جائزہ

    اینگرو انرجی کی کہانی 2008 سے شروع ہوتی ہے، جب پاکستان اور پاکستان سے باہر بجلی کی پیداوار کے لیے اینگرو کارپوریشن کی جانب سے ایک مکمل ذیلی ادارہ قائم کیا گیا۔ جیسا کہ کہتے ہیں گزرا ہوا سب تاریخ بن جاتا ہے۔

    توانائی کے شعبے میں ہماری پہلی شمولیت کے طورپر اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈ کا قیام تھا جس کے تحت قادر پور میں 220 میگاواٹ کا ایک منفر د پاور پلانٹ کام کررہا ہے جو کہ پہلے سے بھڑکائی جانے والی پریمیئٹ گیس سے چلایا جارہا ہے۔اس خصوصیت کے سبب اینگرو پاورجن قادر پور پلانٹ پاکستان کے چند ماحول دوست پاور پلانٹس میں سے ایک ہے جو کاربن کی کمی کا سبب بنا ہوا ہے۔

    مزید براں، ملک میں توانائی کی صلاحیت کو بہتر کرنے اور ایکو سسٹم کی کوششوں میں، اینگرو انرجی نے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے سند ھ اینگرو کول مائننگ کمپنی تشکیل دی تاکہ تھر میں موجود دنیا کے سب سے بڑے لگنائٹ کوئلے کے ذخیرے کو نکالا جائے، ملک کے لیے اس کارنامے کو انجام دینے والے پہلے ادارے کی صورت میں،ہم نجی شعبے کاواحد ادارہ تھے جس نے اپنی انجینئرنگ صلاحیت، مہارت اور تجربے سے کام شروع کیا اور اوپن پٹ مائن کے ذریعے اس منصوبے کو عملی شکل دی۔بعد ازاں، کمپنی نے تھر پارکر میں کانوں کے قریب میں ہی 330 میگا واٹ کے بجلی گھر قائم کرنے کے لیے اینگرو پاورجن تھر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے الگ سے ذیلی کمپنی تشکیل دی۔تھر کول پروجیکٹس کے اس مجموعہ کی نگرانی، آغاز سے مالی انتظام تک، شمولیت اور اشتراک عمل پر مبنی اسٹیلر پروجیکٹ کی مینجمنٹ،ہمارے ادارے کی انتظامی صلاحیت کا واضح ثبوت پیش کرتے ہیں اور خاص نوعیت اور کاروباری اہمیت کے حامل پروجیکٹس پر کام کرنے کی ہماری مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ

    ہمارا پہلا انڈپینڈنٹ پاور پروجیکٹ (IPP)پاکستان میں ماحول دوست پروجیکٹس میں سے ایک ہے جو پرمیئیٹ گیس سے بجلی تیار کرتا ہے اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے میں معاون ہے۔

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی

    یہ حکومت سندھ اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان جوائنٹ وینچر ہے، جس کا قیام تھر سے حاصل ہونے والے کوئلے کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل کرنے کی سوچ کے پیش نظر عمل میں آیا۔

    اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ

    سندھ، پاکستان میں 660 میگا واٹ کا پاور پروجیکٹ اپنی نوعیت کا منفر د پروجیکٹ ہے جو ضلع تھرپارکر سے حاصل ہونے والے اپنے مقامی لگنائٹ کوئلے سے بجلی تیار کررہا ہے۔

    اینگرو انرجی سروسز لمیٹڈ

    اینگرو انرجی سروسز لمیٹڈ کو بجلی کے شعبے میں موجود مواقع کی نشاندہی کے ساتھ انڈپینڈنٹ پاور پروجیکٹس کے ساتھ سروسز سے متعلق معاہدے عمل میں لانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    گروپ کا جائزہ

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.