امداد کو سندھ کے دیہی علاقوں میں کروناوائرس کی جانچ اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔پاکستان میں کرونا وائرس کی فی کس جانچ کی شرح دنیا کے کم ترین ممالک میں سے ہے
اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو فرٹیلائیزر زنے انڈس ہسپتال کو سندھ بھر میں Covid-19کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے ساڑھے نو کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کردی جس سے صحت کے شعبے میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ یہ امداد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مفت سندھ اسکریننگ پروگرام کے تحت اینگرو فرٹیلائیزرز سندھ کے دیہی علاقوں میں کرونا کی جانچ اور ٹیسٹنگ کیلئے انڈس ہسپتال کو مدد فراہم کرے گی۔دیہی آبادی کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے جانچ اور ٹیسٹنگ کی مہم لاڑکانہ، نواب شاہ، جامشورو،سکھر، تھر پارکر اور بدین میں شروع کی جائے گی جہاں پچھلے ہفتوں کے دوران کرونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
اینگرو کارپوریشن کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث خان کے مطابق شمولیت اورعام لوگوں کی طبی سہولیا ت تک رسائی جیسے اصولوں پر مبنی یہ شراکت داری پاکستان میں Covid-19کی جانچ اور ٹیسٹنگ کی شرح کو بہتر بنانے کیلئے قائم کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 58فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔لہٰذاکرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اس کی جانچ اورآئیسو لیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ہم حکومت کے ساتھ جاری تعاون اور پاکستان کے دوسرے حصوں میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کیساتھ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں Covid-19کی جانچ اور ٹیسٹنگ کی شرح کو بہتر بنانے کے عمل میں اینگروفرٹیلائزرز کے بطورشریک حصہ دارشامل ہونے پر فخر ہے۔اس وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ اس وائرس کی جلد تشخیص ہوجائے اور اس سے متاثرہ مریض کو آئیسولیشن میں رکھا جائے تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائیزر زکے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر قریشی نے کہا کہ اینگرو فرٹیلائیزر زاس وقت ملک کو درپیش سب سے بڑے مسئلے کرونا وائرس کے حل کیلئے پرعزم ہے۔فی الحا ل پاکستان میں کرونا وائرس کی فی کس جانچ اور ٹیسٹنگ کی شرح دنیا کے کم ترین ممالک میں سے ہے جو اس وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے۔انڈس ہسپتال کے ساتھ اس شراکت داری سے سندھ کے کلیدی علاقوں میں کرونا وائرس کی جانچ اور ٹیسٹنگ کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ ہوگااور انشاء اللہ اس وبائی مرض سے زیادہ موئثر اندازسے لڑنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ اینگرو کے چیئر مین حسین داؤداور داؤد ہرکولیس گروپ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف محاذوں پر کام کررہے ہیں جن میں کرونا وائرس کی جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو یقینی بنانے اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی شامل ہیں۔
For more information, please contact:
Aman Ul Haque | Head of Marketing & Corporate Communications | Engro Corporation Limited | 0302-8297059 | ahaque@engro.com
Shamikh Ahmed | Sr. Manager Marketing & Communications | Engro Energy Limited | 0302-8275133 | s.ahmed@engro.com