لی کان

    لی کان نے اینگرو میں 4سال قبل شمولیت اختیار کی۔ وہ 2016سے اینگرو انرجی کے ساتھ منسلک رہے ہیں، جہاں وہ اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طورپرسرگرم رہے ہیں۔ ڈائریکٹر کے طورپر اپنی چار سالہ مدت میں، انہوں نے پروجیکٹ کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    لی کان چائنہ ایگری کلچرل یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جہاں انہوں نے ایگری کلچرل انجینئرنگ کی ڈگر ی حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے اسی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری بھی مکمل کی۔

    2016سے 2019کی درمیانی مدت میں انہیں کئی اداروں میں ڈائریکٹر کے طورپر منتخب کیا گیا جن میں CMECتھر مائننگ انویسٹمنٹس لمیٹڈ، CMECتھر پاور انویسٹمنٹس لمیٹڈ، تھل نووا پاور انویسٹمنٹس لمیٹڈ، CMECٹیل پاور انویسٹمنٹس لمیٹڈ، تھر انرجی لمیٹڈ اور تھل نووا پاور تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

    چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی انتظامیہ میں تقریباً 9سالہ تجربے کے ساتھ تھر پروجیکٹ کے ساتھ طویل وابستگی نے انہیں گہری واقفیت کے ساتھ پروجیکٹ کی مشکلات اور حالات کے مطابق اسے حل کرنے کا تجربہ فراہم کیا ہے۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.