خواجہ بلال حسین

    جناب خواجہ بلال حسین 2016میں اینگرو میں آنے کے بعد سے اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او آفس کے ہیڈ کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کئی پروجیکٹس پر کام کے ساتھ کاروباری ترقی کے مواقع بشمول پیٹروکیمیکل اور توانائی کے شعبہ جات کے لیے کاروباری سمت متعین کرنے، ووپاک ایل این جی ہولڈنگ بی وی کو اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈکے شیئرز کی فروخت،اور انفرا شیئر شروع کرنے جیسے اہم امور میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ماضی میں انہوں نے کے الیکٹرک لمیٹڈ، AESکارپوریشن، اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے ساتھ کام کیا ہے۔وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ماسٹر ز ڈگری رکھتے ہیں۔

    جناب بلال حسین اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ، اینگرو پاورجن تھر(پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور ایمبرٹو انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی ڈائریکٹر کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.