نادر سالار قریشی

    نادر سالار قریشی دسمبر2018سے اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    آپ نے مارچ 2017ء میں اینگرو کارپوریشن کو بطور چیف اسٹریٹجی آفیسر جوائن کیا۔آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری کی ہے اور آپ نے ایم آئی ٹی سے نیوکلیئر انجینئرنگ میں گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔آپ کئی سیکٹرز کا تجربہ اور مہارت اپنے ساتھ لائے ہیں۔ آپ GCC ، ترکی ، آسٹریلیا،انڈیا، آسیان اور EU میں کام کرچکے ہیں۔آپ پرائیویٹ ایکویٹی اور فنانس پر کنسلٹینسی فراہم کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔نادر نے اپنے کیریئر کا آغاز اینگرو کیمیکلز لمیٹڈ میں بطور بزنس انالسٹ کیااس کے بعد آپ حب پاور کمپنی، بین اینڈ کمپنی ، کیریر کارپوریشن اور ابراج کیپیٹل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہے۔آپ ماکارہ کیپیٹل سنگاپور میں بطور چیف انوئسٹمنٹ آفیسر تعینات ہوئے۔ آپ اس وقت اینگرو فرٹیلائزر ز لمیٹڈ، اینگرو پاورجن لمیٹڈ،اینگرو پالیمر لمیٹڈ اور اینگرو ووپک ٹرمینل لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.