سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی

    پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانا

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC)حکومت سندھ،اینگرو انرجی لمیٹڈ(سابقہ اینگرو پاورجن لمیٹڈ) اور اس کے پارٹنرزبنام: تھل لمیٹڈ(ہاؤس آف حبیب)، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)، حب پاور کمپنی(حبکو)، چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن(CMEC)کا اشتراک عمل ہے۔جبکہ ہاؤلن ہی اوپن پٹ کول مائن، ایس پی آئی(اسٹیٹ پاور انٹرنیشنل) مینگ ڈونگ (SPIM)کے ذیلی ادارہ،سابقہ سی پی آئی ایم نے SECMCکے بورڈمیں شیئر ز کی سبسکرپشن کے حوالے سے اسٹریٹجک انویسٹر کے طورپر شمولیت اختیار کی ہے۔

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی پاکستان کی بڑی کول پروڈیوسر ہے جو پاکستان کے صوبہ سندھ میں تھرپارکر کے علاقے میں پاکستان کے پہلے اوپن پٹ لگنائٹ مائن سے کوئلہ نکال رہی ہے۔اس وقت کی سالانہ 3.8ملین ٹن کان کنی کی صلاحیت کے ساتھ یہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو لگنائٹ کوالٹی کا کوئلہ فراہم کرتی ہے۔

    SECMCطویل مدتی مستحکم کاروباری اقدار کے حصول سے کوئلے کی صنعت میں مارکیٹ لیڈر بننے کے لیے کوشاں ہے۔

    www.secmc.com.pk

    تھر پاور کمپنی

    تھر پاور کمپنی لمیٹڈ(TPCL)سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کا زیرملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو تھر بلاک iiکے مائننگ پروجیکٹ کو پانی کی فراہمی کے کام میں مصروف ہے۔کمپنی نبی سر کی ایل بی او ڈی اسکیم سے وجیہار تک پانی کی فراہمی کے لیے O&Mآپریٹر کے طورپر کام کررہی ہے۔اس پروجیکٹ کو بلاک IIکے IPPsکو 35کیوسک صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    نظریہ

    تھر بلاک IIمیں تکنیکی اور کاروبار طورپر سستے کول مائننگ پروجیکٹ کی تیاری تاکہ ملکی ذخائر کے استعمال سے پاکستان کو توانائی کے میدان میں خود کفیل بنایا جائے۔

    ہمارے ساتھ رابطہ میں رہیں

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.