سماجی طورپر ذمہ دار اداروں کی حیثیت سے، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ تھر کی عوام کے لیے فلاح وبہبود کی بھرپور کوششوں کے لیے پرعزم ہیں۔حکومت سندھ نے 2016 میں تھر کول پروجیکٹس میں کام کرنے والی کمپنیوں کے اشتراک سے تھر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیاتاکہ عبوری اور مستحکم کوششوں سے تھرپارکر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔
ہم نے یواین ڈی پی کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فریم ورک کو اپنایا ہے تاکہ 2024 تک اسلام کوٹ کو غربت سے پاک علاقہ بنانے کو یقینی بنایاجائے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 2015 میں قائم کردہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز SDG))کی تعمیل میں، ہم صحت افزا اور خوشحال تھر کے قیام کے لیے اسپیشلائزڈ آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر کام کرنے کانظریہ رکھتے ہیں جس میں خاص طورپر کان کنی اور پاور پروجیکٹس کی قریبی آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یو این ڈی پی کے مستحکم ترقی کے مقاصد غربت کے خاتمے، ماحول کے تحفظ اور لوگوں کے لیے پرامن زندگی کویقینی بنانے کے لیے عالمی طورپر تسلیم شدہ ہیں، ان مقاصد پر تھر فاؤنڈیشن کے تمام شراکت دار عمل کریں گے۔ انہی کے پیش نظر بلاک ٹو اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ہر قسم کی غربت کے خاتمے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے ذریعے عمل کیا جائے گا۔
تھر فاؤنڈیشن سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
www.tharfoundation.org