ہماری روایت

    تفریح، تحرک، جراٗت

    ہماری روایت

    اینگرو انرجی لمیٹڈایک شاندار ماحول میں ملازمت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس میں ایک بڑے گروپ کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ چھوٹے کاروباری ماحول میں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلانے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔

    اینگرو میں کام کرنے والے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر نئے مواقع اور نیا چیلنج لینے کا موقع میسر آتا ہے۔جیسا کہ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز کو بہتر منافع کی فراہمی کے لیے نت نئے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں، ہمارا طریقہ کار ہمیں ہر روز نئے مارکیٹس کی رسائی دیتا ہے، ہمیں نئے مواقع کی تلاش اور مستقل بنیادوں پر اپنے کاروباری عزائم کووسعت دینے کے لیے دباؤ بڑھاتا رہتا ہے۔چاہے آپ کارپوریٹ دنیا میں نئے ہیں یا آپ تجربہ کارپروفیشنل ہیں،ہمارا وسیع ترین کام کا ماحول، آپ کو اپنے کیریئر کے لیے بے مثال مواقع کے ساتھ ہر موقع میں بھرپور مہارت بھی فراہم کرتا ہے۔

    نمایاں اقدار

    اینگرو انرجی میں ہم منفرد انتظامات اور پالیسیوں کی بدولت اپنی لیڈرشپ کے انداز کی تائید کرتے ہیں جس میں رابطے کی آزادی،ملازم اورپارٹنر کی رازداری کے ماحول کو فروغ اور اپنے ملازمین کی سلامتی اور حفاظت کی ضمانت موجودہے۔ہماری نمایاں اقدار اینگرو انرجی میں ہمارے تمام کاموں کی بنیادہے؛روایتی فیصلہ سازی سے لیکر ہمارے بزنسز کی انجام دہی میں اعزاز اور ایوارڈز کی جستجوہماری اقدار میں شامل ہے۔اینگرو انرجی میں ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے کہ ہم اینگرو کا حصہ ہیں۔

    ہمارا وسیع ترین ایجنڈا

    اینگرو انرجی لمیٹڈ میں ہم زندگی کے تمام تر شعبہ جات سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو شاندار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

    4

    مقامات

    صحت مند کام وزندگی کاتوازن

    سالگرہ، گریجویشنز اوربزنس کے سنگ میل کے جشن مل جل کر منانے سے لے کر، ناشتے پر ٹیم میٹنگوں سےلطف اندوز ہونے،ساحل پر ایک دن مزے کرنے،بیرون ملک بین الاقوامی مقامات پر کمپنی گیر میل جول تک،ہم سخت محنت کرتے اور اپنے کام سے لطف اندوز ہوتےہیں۔

    مربوط اور مضبوط ماحول

    اینگرو انرجی کیلئے لوگ اہمیت رکھتےہیں۔ ہم ایک ایسا کام کا ماحول یقینی بناتے ہیں جہاں ہمارے لوگ محفوظ،بااختیار اورپرامید ہوں تاکہ وہ جدت کاری اورزیادہ بڑے ہدف کے حصول میں اپنا بہتر حصہ ڈال سکیں۔ اینگرو انرجی فیملی احترام،اعتباراورشناخت کے ایک ایسے کلچرسے فیضیاب ہوتی ہے،جہاں آئیڈیاز پر کان دھرا جاتا ہے،کارکردگی کا صلہ دیا جاتا ہے،اور ملازمین کو مسلسل ترقی کرنے اور خود کی تشکیل نو کرنے کا حوصلہ دیا جاتا ہے۔

    ہم ایک ایسے قابل تنظیمی کلچر کی آبیاری وفروغ پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں جس میں ملازم سے رابطہ ترجیح ہو،ہماری لیڈرشپ پائپ لائن وجود میں آئے اور ہمارے ملازمین میں فخر کا احساس پیدا ہو۔ ملازمین سے تعلقات کے حوالے سے ہمارے جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ملازمین کا مورال مثبت ہے۔ ان جائزوں میں حصہ لینے والی ذیلی کمپنیوں کے ملازمین میں اس حوالے سے اوسط 64 فیصد حاصل ہوئی ہے۔

    4

    نمایاں بزنسز

    متنوع اورمشترکہ مقامِ کار

    مساوی مواقع فراہم کرنےوالےایک آجر کے طور پر،اینگرو انرجی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتاہے،اور مقام کار(ورک پلیس) پر تنوع اوراشتراک عمل کا اہتمام کرتا ہے۔اس کا ثبوت اینگرو انرجی کے مختلف النوع اور ثمرآوربزنس پورٹ فولیو سے ملتا ہے، جومختلف پس منظر، صلاحیت ومہارتوں اورذہنیت سے تعلق رکھنے والی ایک کمیونٹی چلارہی ہے،مگرسب کا مطمع نظر ایک ہی ہے: ایک بہتر کل،ایک بہتر پاکستان۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.