اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کا قیام 2014 میں تھر بلاک II، سندھ، پاکستان میں 2x330میگا واٹ کا پاور پروجیکٹ لگانے کے لیے عمل میں لایا گیا۔کمپنی اینگرو پاورجن لمیٹڈ(50.1 فیصد ملکیت)،چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن، حبیب بینک لمیٹڈ، اور لبرٹی ملز لمیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل ہے۔ پروجیکٹ نے 10 جولائی 2019 کو اپنے کمرشل آپریشنز کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے۔
اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈکا پاور پروجیکٹ تھرپارکر ضلع سے نکالے جانیوالے مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کررہا ہے۔ یہ پہلی کمپنی ہے جس نے تصور کو حقیقت کا روپ دیا ہے اور کامیابی کے ساتھ 660 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ میں شامل کی ہے،قومی گرڈ سے ملانے کے لیے تھر سے مٹیاری اور جامشورو/مورو تک 500kVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔