اینگر وانرجی سروسز لمیٹڈایک پبلک ان لسٹڈ کمپنی ہے،جس کا قیام یکم جون 2018 کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت عمل میں لایا گیا۔ یہ کمپنی اینگرو انرجی کا مکمل زیر ملکیت ذیلی ادارہ ہے۔
اینگرو انرجی سروسز لمیٹڈ کو بجلی کے شعبے میں موجود مواقع کی نشاندہی کے ساتھ انڈپینڈنٹ پاور پروجیکٹس (IPPs) کے ساتھ سروسز سے متعلق معاہدے عمل میں لانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
اینگرو نے ٹیناگا جنرسی کے ساتھ گھارو، سند ھ، پاکستان کے ونڈ کوریڈور(ہوائی راہ گزر) میں 50 میگا واٹ کا ونڈ فارم لگانے کے لیے پروجیکٹ اور ایسٹ مینجمنٹ پر مشتمل معاہدہ کیا۔اینگرو کو 8 سال کے لیے O&Mکنٹریکٹ دیا گیا ہے۔پروجیکٹ کے تحت تیس(30)جی ای 1.6 xle، ایک (1)جی ای 1.5xle ونڈ ٹربائن لگائے جاچکے ہیں۔ اینگرو نے قابل ادائیگی فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے، EPCکنٹریکٹ پر تبادلہ خیال اور پروجیکٹس کے لیے قرض دہندگان کا انتظام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اینگرو نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے،اپنی پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کو تعینات کیا جس نے ڈیڈلائن سے تین ماہ قبل،مارچ 2015میں پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت حاصل کرلی اور پروجیکٹ کے اسپانسرز کو قابل ذکر مالی منافع فراہم کرنے میں کامیاب رہی۔
گھارو،سندھ میں (50میگا واٹ ونڈ پاور پروجیکٹ) جنرل الیکٹرک کی جانب سے 2.0میگا واٹ کی 25ٹربائن تنصیب کی گئی ہیں۔ٹیسٹنگ،کمیشننگ اور اسٹارٹ اپ کی نگرانی، پروجیکٹ کنٹرولز کی تیاری اور عمل درآمد،پروجیکٹ کے سسٹم اور طریقہ کار مکمل کرلیئے گئے ہیں۔اینگرو نے پروجیکٹ مینجمنٹ سروسز کے ساتھ معاونت اور قرض کے حصول میں بھرپور مدد کی ہے۔اینگرو نے EPCکے ساتھ گفت وشنید،کنٹریکٹ مینجمنٹ ایڈوائزری اور جائزے، قانونی تقاضوں پر مشورے اور منظوریوں، انجینئرنگ کی نگرانی، پروکیورمنٹ اور فیبریکیشن کی نگرانی،تعمیراتی امور کی نگرانی اور جائزے کے امور کی نگرانی میں بھی مدد دی ہے۔
گرڈ سے فراہم کی جانے والی بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں غیر یقینی کی صورتحال نے صنعتوں کی جانب سے کیپٹیو تنصیبات کی ضرورت کو بڑھادیا ہے، اسی کے پیش نظر اینگرو انرجی صنعتوں کی پروسیس کو باقاعدہ سمجھ کر ممکنہ صنعتی صارفین کے لیے ان کی ضرورتوں کے عین مطابق توانائی کاموثر حل پیش کرنے کاعزم رکھتی ہے۔ اینگرو انرجی انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے لیے اپنے اصل کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنے میں معاونت دیتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھاتی ہے کہ انہیں ایسا جدید اور سستا بجلی تیار کرنے کا حل پیش کیا جائے جس سے انہیں بجلی کی فراہمی ایک موثر انداز میں بلاتعطل جاری رہے۔
پروجیکٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ صلاحیتو ں کے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے، اینگرو انرجی صنعتی صارفین کی توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ون اسٹا پ شاپ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ہمارے تجربے میں تیل پر چلنے والی روایتی ٹیکنالوجیز سے لے کر جدید ترین متبادل توانائی کے ذرائع کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔اس کے ساتھ، پروجیکٹ اور O&Mکی تیاری کے وسیع ترین تجربے کی بدولت، اینگرو انرجی پاکستان کی بجلی کی صنعت میں نافذ ہونے والے معیار، پالیسیوں ا ور ریگولیشنز سے اچھی طرح واقف ہے۔
اینگروپاورجن قادر پور لمیٹڈ اینگرو انرجی لمیٹڈکے زیر ملکیت ہے اسے چلانے کے اموراینگرو انرجی لمیٹڈ انجام دیتی ہے۔یہ 217میگا واٹ کا پاور پلانٹ ہے اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں گروپ کا پہلا اقدام ہے۔اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ اکتوبر2014میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہوئی جس میں 24فیصد شیئر ز پیش کئے گئے۔